پاکستان ہماری دعاؤں اوروفاؤں کامحور ہے۔الطاف شاہد

مصطفی کمال نے” را”کے وظیفہ خوروں اوروفاداروں کو کراراجواب دے دیا

پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکز ی صد رچودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری دعاؤں اوروفاؤں کامحور ہے۔مادروطن کے بدخواہوں اوربدروحوں میں کوئی فرق نہیں، وطن پرست مصطفی کمال ا،نیس احمدقائم خانی اوررضاہارون کی قیادت میں پاکستانیوں کے درمیان مثالی اتحادویکجہتی ان عناصر کی شرمناک شکست ہے ۔ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال کاحالیہ بیان” را”کے وظیفہ خوروں اوروفاداروں کیلئے کراراجواب ہے۔پاک سرزمین پارٹی کی جہدمسلسل اورکمٹمنٹ کے نتیجہ میں کئی دہائیوں بعد کراچی کے لوگ آزادماحول میں سانس لے رہے ہیں۔وہ اوورسیزپاکستانیوں کے اعزازمیں ایک پروقارعیدملن پارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ کراچی میں امن کی بحالی سے قومی معیشت کی بحالی کاخواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورسیکرٹری جنرل رضاہارون نے کراچی سمیت چاروں صوبوں اوردنیا کے اس ملک میں پاک سرزمین پارٹی کاپیغام پہنچادیا ہے جہاں پاکستان کے لوگ آباد اور استحکام پاکستان کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ باشعوراورباضمیر پاکستانیوں نے پاک سرزمین پارٹی کے پلیٹ فارم سے تعمیر وطن کیلئے اپنا اپناکرداراداکرنے کااصولی فیصلہ کرلیا ۔آنیوالے انتخابات میں پاک سرزمین پارٹی چاروں صوبوں میں ایک بڑی سیاسی قوت کے طورپرابھرے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی اوورسیزپاکستانیوں کوبھی قومی سیاست میں ان کاجائز کرداراورمقام دے گی ۔ایک کے بعددوسراقومی مجرم بے نقاب ہورہا ہے ،عنقریب یہ اوران کے سرپرست قانون کے شکنجے میں ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ جوعناصراپنے وطن سے وفانہیں کرتے انہیں دنیا کے کسی ملک میں پسندیدگی کی سند نہیں ملتی۔

اظہر سعید

شعبہ نشرواشاعت
pak7sarzameen@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *