گوجرانوالہ پی ایچ اے کی کارروائی ،گلشن اقبال پارک کے سامنے سے ٹیکسی سٹینڈ ختم کر دیا

گوجرانوالہ(احسن اقبال سے) پی ایچ اے کی کارروائی ،گلشن اقبال پارک کے سامنے سے ٹیکسی سٹینڈ ختم کر دیا،پسرور روڈ گرین بیلٹ پر تجاوزات مسمار کر دی گئیں۔پی ایچ اے کی ٹیم نے عابد بھنڈر کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے جی ٹی روڈ گلشن اقبال پارک کے سامنے غیر قانونی طور پر قائم ٹیکسی سٹینڈ سے کاریں ہٹا دیں اور یہاں پر ٹریکٹر کے ذریعے ہل چلا کر ہموار کر دیا جبکہ پسرور روڈ پر موسمی پودے لگانے کیلئے یہاں پر قائم پختہ تجاوات کو مسمار کر دیا اور عارضی تجاوزات بحق سراکر ضبط کرلی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *