گوجرانوالہ لڑکی سے شادی کے خواہشمند نے منگیتر کو پھندا ڈال کر قتل کر دیا

گوجرانوالہ (احسن اقبال سے ) لڑکی سے شادی کے خواہشمند ملزم نے نشہ آور چیز کھلانے کے بعد لڑکے کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا، سی آئی اے پو لیس نے گندے نالے نعش برآمد کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔
بتایا گیا کہ شیخوپورہ کے رہائشی بلال کی گوجرانوالہ کی اقراء کے ساتھ منگنی ہو ئی تھی ، بلال آٹھ روز قبل گوجرانوالہ آیا جہاں سے وہ لاپتہ ہو گیا ، اس بارے علم ہونے پر سی آئی اے پو لیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ملزم فیصل کو حراست میں لے لیا جس کی نشاندہی پر پو لیس نے مقتول کی نعش سمال انڈسٹریل سٹیٹ نمبر دو کے قریب گندے نالے سے برآمد کر کے اسے ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔
پو لیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزم فیصل جو کہ اقراء سے شادی کرنا چاہتا تھا، ملزم نے یکم اپریل کو بلال کو شیخوپورہ سے فون کر کے بلوایا اور نشہ آور چیز کھلانے کے بعد اسے پھندا دے کر قتل کر دیا اور اس کی نعش گندے نالے میں پھینک دی تھی، دوسری جانب ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر مقتول کی موٹر سائیکل بھی قریبی نہر سے برآمد کر لی ہے تاہم ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *