گوجرانوالہ سی آئی اے پولیس نے گودام لوٹنے والا 5رکنی گینگ پکڑلیا ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کا لوٹا ہوا سامان ،نقدی اور اسلحہ برآمد

گوجرانوالہ (سہیل عباس سے ) سپر سٹور کے عملہ کو یرغمال بنا کر گودام لوٹنے والے پانچ رکنی امتیاز عرف چن پیر گینگ کو سی آئی اے پولیس نے گرفتار کر لیا ۔سی آئی اے گوجرانوالہ پولیس نے ایبٹ آباد سے پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا،جبکہ ملزمان کے قبضہ سے لوٹا ہوا سامان، لاکھوں روپے نقدی اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے ۔ ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق علاقہ غیر سے ہے ، ملزمان گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں سٹورز لوٹنے کی درجنوں وارداتیں کر چکے ہیں ،حال ہی میں گوجرانوالہ کے ایک نجی سٹور سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان بھی لوٹا تھا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *