کچھ لوگ سیاست ہم ریاست بچانے کیلئے کوشاں ہیں ۔ الطاف شاہد

جوقومی سیاست کوپراگندہ کرتے ہیں وہ شہرقائدؒ کاگندصاف نہیں کرسکتے

پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدرچودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ کچھ لوگ سیاست ہم ریاست بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔شہریوں کوسکون برباد کرنے اوران سے بندوق کی نوک پررقوم ہتھیانے والے ان کی خدمت نہیں کرسکتے ۔جوقومی سیاست کوپراگندہ کرتے ہیں وہ شہرقائدؒ کاگندصاف نہیں کرسکتے ۔آج بھی جب کراچی کے عوام کی خدمت کاتذکرہ چھڑتا ہے تولوگ مصطفی کمال کویادکرتے ہیں۔عالمی سطح پرمصطفی کمال کی خدمات کوتسلیم کیا اوران کی دوررس اصلاحات کوسراہا گیا ۔ مصطفی کمال کاتجربہ اورجذبہ تعمیر پاکستان میں کام آئے گا۔پاک سرزمین پارٹی کے بانی ومرکزی چیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون کی قیادت میں نظام کی تبدیلی کاکارواں رواں دواں ہے۔وہ مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کی قیادت اپنے ہم وطنوں کی خدمت کوعبادت سمجھتی ہے۔پاک سرزمین پارٹی اپنے بہترین انتخابی منشور کی بنیادپرانتخابات میں تاریخی کامیابی سے ہمکنارہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے پاس پرعزم اورپرجوش قیادت اورانتھک ٹیم ہے ،ہم اقتدارمیں آنے کے بعد پاکستان کوتعمیروترقی اورامن وآشتی کاگہوارہ بنانے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔پاک سرزمین پارٹی بدعنوانی کابھوت بوتل میں بندکرکے پاکستان کوبیرونی قرض کے بوجھ سے نجات دے گی ۔انہوں نے کہا کہ دفاع وطن کیلئے جنرل راحیل شریف کی کمٹمنٹ اورگرانقدر خدمات پاکستانیوں کوہمیشہ یادرہیں گی ۔قوی امید ہے پاک فوج کانیا سربراہ خالصتاً میرٹ اورسنیارٹی کی بنیاد پرمقررکیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قیام امن کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کودنیا بھرمیں سراہاجارہا ہے۔

اظہر سعید
شعبہ نشرواشاعت
pak7sarzameen@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *