کریک ڈاؤن،5ملزم گرفتار سینکڑوں پتنگیں اورڈوربرآمد اقبال ٹاؤن

لاہور(نبیلہ اکبر سے)اقبال ٹاؤن ڈویژن میں پولیس نے پتنگ بازوں اور پتنگ سازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 ملزموں کو گرفتار کرکے قبضے سے سینکڑوں پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ ایس پی اقبال ٹاؤن رانا عمر فاروق کی زیر نگرانی تھانہ ملت پارک، نوانکوٹ اور شیراکوٹ پولیس نے مختلف علاقوں سے 5 پتنگ بازوں اور پتنگ سازوں کو گرفتار کرکے قبضہ سے 250 پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *