….سیاست میں پھر ہلچل، ایم کیوایم کے سابق رہنما اور بانی متحدہ کے

کراچی (بیوروچیف نوید عامر سے)کی سیاست میں پھر ہلچل، ایم کیوایم کے سابق رہنما اور بانی متحدہ کے قریبی ساتھی سلیم شہزاد نے بھی اپنی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیااور کہا ہے کہ ہماری پارٹی میں چائنا کٹنگ، ٹارگٹ کلر اورڈرائی کلینر والے نہیں ہوں گے۔سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، لیکن پارٹی میں ڈرائی کلینرز، چائنا کٹنگ کرنے والے اور ٹارگٹ کلرز کی کوئی جگہ نہیں ہوگی ۔اس موقع پر انہوں نے 16 دسمبر کو اورنگی ٹاؤن میں جلسے اور آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا بھی اعلان کر دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ انتخابات میں اورنگی سے ہی حصہ لیں گے اور باقی حلقوں سے اپنی پارٹی کے امیدوار کھڑے کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *