چین پاکستانی مصنوعات کو منڈیوں تک رسائی، تجارتی تحفظات دور کرنے پر متفق

یجنگ (نوائے وقت رپورٹ) پاک چین آزادانہ تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے دو روزہ مذاکرات ختم ہوگئے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق مذاکرات چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوئے۔ چینی وفد کی سربراہی چینی نائب وزیر تجارت اور پاکستانی وفد کی سربراہی سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ نے کی۔ مذاکرات میں چین تجارت سے متعلق پاکستان کے دیرینہ تحفظات دور کرنے پر متفق ہوگیا۔ چین پاکستانی مصنوعات کی چینی منڈیوں تک رسائی اور برآمدات بڑھانے پر بھی متفق ہوگیا۔ چینی منڈیوں تک رسائی کیلئے پاکستان نے 70 ترجیحی اشیا کی فہرست کا چین سے تبادلہ کیا۔ چین نے ترجیحی برآمداتی فہرست پر مثبت پیشرفت پر اتفاق کیا۔ پاکستانی مصنوعات کی چینی منڈیوں تک رسائی میں درپیش مسائل پر غور کیا گیا، پاکستانی برآمدات اور تجارتی رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *