پیرمحل آر پی او بلال صدیق کمیانہ کا تھانہ پیرمحل کا پولیس

پیرمحل(ڈپٹی ڈویژنل بیوروچیف سید خلیل الرحمن شاہ سے)ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد بلال صدیق کمیانہ کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد نے فرنٹ ڈیسک ، اسلحہ خانہ ، مال خانہ کا معائنہ کیا ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد نے سختی سے ہدایات کی کہ مقدمات کو جلد از جلد حقائق کی روشنی میں یکسو کیاجائے اشتہاروں ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیاجائے ون ویلنگ ، پتنگ بازی ، نیلی بتی ، کالے شیشے ، قحبہ خانوں ، جواءکے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تحصیل پیرمحل میں بہت جلد پولیس سرکل قائم کردیا جائے گاآر پی او بلال صدیق کمیانہ نے نئے تعمیر ہونے والے تھانہ کی عمارت کا بھی وزٹ کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *