پٹرولنگ پولیس کی کارروائیاں، 17ہزار موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ بیورو چیف میاں عمران ندیم سے ) پٹرولنگ پولیس کی طرف سے 2017ء کے دوران 17ہزار 59مشکوک موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانوں میں بند کروایا گیایہ بات انچارج پٹرولنگ پولیس مظہر فاروق سدھانہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 280فوجداری مقدمات بھی درج کروا کر ان میں ملوث ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور شراب برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال پریشانی کا شکار 1501افراد کو امداد فراہم کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *