پولیس اہلکار کی نشے کی حالت میں فائرنگ،3شہری زخمی

کراچی:(بیوروچیف نوید عامر سے ) لاسی محلے کے مکینوں نے واقعے کے خلاف آمری اسٹاپ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ایس ایس پی ٹھٹھہ کے احکامات پر پولیس اہلکار سلیم میمن کو گرفتار کرلیا گیاٹھٹھہ شہر کے لاسی محلے میں پولیس اہلکار کی نشے کی حالت میں فائرنگ، تین شہری زخمی ، شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نشے کی حالت میںموٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار سلیم میمن اور اس کے ساتھی مٹھو گندرو نے لاسی محلے میں فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں جاوید میمن، نعیم لاسی اور شکیل لاسی شدید زخمی ہوگئے ، جنہیں فوری طور پر سول اسپتال مکلی لے جایا گیا جبکہ پولیس اہلکار فائرنگ کرنے کے بعد ساتھی سمیت فرار ہوگیا، واقعے کے بعد ٹھٹھہ شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا،لاسی محلے کے مکینوں نے واقعے کے خلاف آمری اسٹاپ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ،جس کے بعد ایس ایس پی ٹھٹھہ حسیب افضل بیگ کے احکامات پر پولیس اہلکار سلیم میمن کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسکے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ٹھٹھہ تھانے کے ایس ایچ او نے لاسی محلے پہنچ کر گولیوں کے خالی خول حاصل کرلیے ،ذرائع کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *