پنڈدادنخان مقامی سینئرصحافیوں اور اہل علاقہ کی آواز رنگ لے آئی

پنڈدادنخان(ڈویژنل چیف رپورٹر رانا محمد نعیم سے)مقامی سینئرصحافیوں اور اہل علاقہ کی آواز رنگ لے آئی ،محکمہ ریلوے نے پنڈدادنخان سے ملکوال تک ایک اور ٹرین چلانے کے احکامات جاری کر دیئے،دونوں تحصیلوں کے عوام کا سینئر صحافیوں اور وفاقی وزیرریلوے کو خراج تحسین،تفصیلات کے مطابق سینئر صحافیوں صدر پریس کلب محمد خالد میکن،جنرل سیکرٹری سکندر گوندل،سرپرست اعلیٰ الحاج ریاض احمد،طارق محمود بھٹی،خان تجمل خان،چوہدری آصف اور دیگر نے ملکوال سے پنڈدادنخان جانے والے رستے پرموجود وکٹوریہ پل پر موجودموٹرسائیکل سواروں کے رستے بند ہونے سے پیداشدہ مشکلات کے حوالہ سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ڈی ایس ریلوے عبدالمالک سے کئی بار زبانی اور تحریری مطالبہ کیا تھا اور متعدد بارقومی و لوکل اخبارات میں اجاگر کیا کہ ملکوال اور تحصیل پنڈدادنخان کے ہزاروں مسافروں کے لئے ایک ٹرین مزید چلائی جائے تا کہ عوام کو بہتر سفری سہولت دستیاب ہو سکے،اس مطالبہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے محکمہ ریلوے کی طرف سے مورخہ 6 دسمبر بروز بدھ سے دن 11 بجے ملکوال سے پنڈدادنخان کے لئے ایک اضافی ٹرین چلائی جارہی ہے جو11.35 پر پنڈدادنخان پہنچا کرے گی جبکہ 11.45 پر پنڈدادن خان سے ملکوال کے لئے روانہ ہوا کرے گی اور 12.20 پرملکوال پہنچ کر سرگودہا اور لالہ موسیٰ جانے والی ٹرینوں کو کراس دیا کرے گی۔ جبکہ جو ٹرین سہ پہر 3 بجے ملکوال سے پنڈدادن خان جاتی ہے وہ اب3.30 بجے روانہ ہو گی اور پنڈدادن خان سے واپسی ملکوال کے لئے اسکا ٹائم 4.15 ہو گا۔اہل علاقہ نے محکمہ ریلوے کے اس اقدام پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا شکریہ ادا کیاہے جبکہ سینئر صحافیوں کو اہم ترین مسئلہ حل کروانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *