نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امرا میں (ن) لیگ کا اہم مشاورتی اجلاس

لاہو: (سٹاف رپورٹر) نئی آئینی ترمیم کیسے پاس کرائیں، حدیبیہ ملز کیس کیلئے کیا حکمت عملی اپنائیں، نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں:سپیکر کے گھر وزیراعظم سمیت لیگی رہنماؤں کی بیٹھک سابق وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں اہم اجلاس جاتی امرا میں جاری ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، شریف فیملی پر مقدمات اور اوردیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نئی آئینی ترمیم پاس کرانے اور حدیبیہ ملز کیس پر حکمت عملی اپنانے سے متعلق امور بھی زیرغور آئیں گے۔ وزیرداخلہ احسن اقبال، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت سینئر رہنما بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *