ننھی زینب کا قاتل پکڑا گیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)قصور میں ننھی زینب کا قاتل پکڑا گیا۔ احمد رضا قصوری نے دعویٰ کیا ہے کی ننھی زینب کے قاتل کو پکڑا جا چکا ہے۔جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ زینب کا قریبی رشتہ دار ہے۔خیال رہے کہ چھ روز قبل 7 سالہ زینب اپنے گھر کے قریب روڈ کوٹ کے علاقے میں ٹیوشن پڑھنے گئی تھی، جہاں سے اسے اغوا کر لیا گیا، جس کے بعد گزشتہ روز پولیس کو زینب کی لاش شہباز خان روڈ پر کچرے کے ڈھیر سے ملی تھی۔ اس حوالے سے ابتدائی طور پر پولیس کے ایک اہلکار کا کہنا تھا لگتا ہے کہ بچی کو 4 یا 5 دن پہلے قتل کیا گیا۔ اس واقعہ کے حوالے سے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی، جس میں ایک شخص کو بچی کا ہاتھ پکڑ کر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تا ہم پولیس اس واقعہ کے ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آئی، پولیس نے ملزم کا خاکہ بھی جاری کیا تھا۔ اور حکومت کی جانب سے قاتل کا پتہ بتانے پر ایک کروڑ کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔ تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ قاتل کو گرفتار کیا جا چکاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *