نمائندہ خصوصی اظہراقبال مُغل کا مشہور سٹیج ایکٹریس ندا خان سے انٹرویو

س: آپ نے اپنے کیئرئیر کا آغاز کب اور کہاں سے شروع کیا
ج: میں نے اپنے کیئرئیر کا آغاز دوسال پہلے سٹیج سے شروع کیا
س:آپ نے اس فیلڈ ہی میں آنا پسند کیوں کیا
ج : مجھے اس فیلڈ میں کام کرنے کا بچپن ہی سے شوق تھا اس لیئے اس فیلڈ میں آئی
س: آ پ کو کھانے میں کیا پسند ہے
ج: سب کچھ ہی کھا لیتی ہوں سبزیاں بہت پسند ہے اور چایئینز فوڈ کی تو میں دیوانی ہوں
س: کوکنگ آتی ہے آپ کو کیا اچھا بنا سکتی ہیں
ج: چائینز اچھا بنا لیتی ہوں
س: اگر آپ ایکٹر یس نہ ہوتی تو کیا ہوتی
ج: ایکٹریس نہ ہوتی تو ایکٹریس ہی ہوتی
س: آج کل جو کام ہو رہا ہے اس میں کوئی تبدیلی آنی چاہئے
ج: جی ہاں کام تو بہت اچھا ہو رہا ہے آج کل لیکن کافی تبدیلی کی ضرورت ہے اور تبدیلی ہونی چاہیئے اپنے کلچر کو دکھانا چاہیئے
س: آپ اپنے کام سے مطمئن ہی
ج: جی ہا ں میں مطمئن ہوں اپنے کام سے
کوئی ایسی خواہش جا آج تک پوری نہ ہو سکی ہو
ج: جی میں سپر سٹار بننا چاہتی ہوں
س:مستقبل میں کیا کرنے کا اردہ ہے
ج: مستقبل میں بہت کچھ کرنے کا اردہ رکھتی ہوں۔غریب بچوں کے لیئے ایسا سکول بنانا چاہتی ہوں جہوں بچوں کو مفت تعلم دی جائے گی
س:ا گر انڈیا جا کر کام کرنے کا موقع ملا تو کریں گی
ج: جی ہا ں ضرور کروں گی سپر سٹار بننا میرا خواب ہے
س:فلم میں کام کی آفر ہو تو کریں گی
ج: جی ضرور کروں گی فلم اگر فلم میرے معیار کے مطابق ہوئی تو
س: کس پاکستانی ہیروکے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی
ج: جس طرح کی فلمز پاکستان میں ریلیز ہورہی ہیں اس کے مطابق سب ہی ہیروز اچھے ہیں
س:شادی کب کر رہی ہیں
ج: جب کوئی اچھا انسان مل گیا جس کو صرف مجھ سے پیار ہوا اس سے کروں گی
س:کس شخصیت سے بہت متاثر ہیں
ج: ویسے تو سب ہی اچھے ہین لیکن ریما خان سے بہت متاثر ہوں
س: آپ کو وزیراعظم بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے
ج: اگر ایسا ہوا تو شوبز کی حالت بہتر کرونگی اور غریب عوام کیلئے کچھ اچھا کروں گی کہ ہر ایک عزت کی روٹی کھا سکے اور بر سہارا عورتوں کیلئے ایک ایسا مرکز بناؤں گی جس میں عورت کو تحفظ مل سکے جو عورتیں حالات کے ہاتھوں تنگ آکر غلط راہیں اختیار کرتیں ہیں ان کیلئے کچھ کروں گی کہ ان کو روٹی کے لیئے کچھ غلط نہ کرنا پڑے عزت کے ساتھ روٹی کما سکیں
س:پاکستانی عوام کو کوئی پیغام دینا چاہیءں گے
ج: میں پیغام دینا چاہوں گی کہ عورت ماں،بہن،بیٹی،بیوی ہے اس کی عزت مرد کی عزت ہے۔اس لیئے پلیز اس کو عزت دیں تاکہ ایک عورت کی عزت سر عام بازار میں فروخت نہ ہو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *