نمائندہ خصوصی اظہراقبال مغل کا پاکستان کی مشہور یوگا ایکسپرٹ حنا تبسم علی سے خصوصی انٹر ویو جو کہ پاکستان کی واحد خاتون ہیں جہنوں نے پاکستان میں پردے کی روایت کو رکھتے ہوئے یوگا سکھا رہی ہیں

نمائندہ: اسلام وعلیکم
حنا: و علیکم سلام
نمائندہ: جی کیا حال ہے کیسی ہیں آپ
حنا: جی شکر ہے اللہ کا بالکل ٹھیک ہوں
اچھا تو یہ بتائیں آپ نے اپنے کیئریر کا آغاز کب اور کہاں سے شروع کیا
(سنگاپور سے کیا Nikam Guruji Yoga Kutir ج: میں نے اپنے کیئرئیر کا آغاز 2009 میں)
پھر انٹرنیشنل یوگا فیڈریشن پاکستان سے یوگا ٹیچر سرٹیفکیٹ کورس کیا اور باقاعدہ آغاز 2016 میں کیا
س کتنا عرصہ سے یہ کام کر رہی ہیں آپ
ج: جی میں 2009 سے کام کر رہی ہوں
آپ کی تعلیم کیا ہے اور کہا سے تعلیم حاصل کی
ج: جی میں نے سندھ یونیورسٹی حیدر آباد سے بی ایس سی آنر کیا ہوا ہے
آپ کی فیملی میں آپ کے کام کی کسی نے مخالفت کی
ج: مجھے سب سے پہلے حوصلہ ہی اپنی فیملی سے ملا میری فیملی نے میری بہت حوصلہ فزائی کی جس میں میرے شوہر کا نہت اہم کردار ہے انھوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا
س:یوگا کی فیس ہر کوئی نہیں دے سکتا کیا نے غریبوں کے لیئے بھی کچھ کیا
ج: جی میں نے بہت سے شیشن ایسے بھی کئے ہیں جن میں میں کافی حد تک لوگوں کو رعائت دی ہے
آپ کیا سمجھتی ہیں عورتوں کو اس فیلڈ میں آنا چاہئیے
ج:جی میں سمجھتی ہوں یہ عورتوں کیلئے بہت بہترین ہے
س: اچھا جی یہ بتائیں آپ کو کھانے میں خاص طور پر کیا پسند ہے ایسی کیا چیز ہے جو بہت شوق سے کھاتی ہیں
ج: جی میں پالک پنیر پالک میتھی،سبزیاں بہت زیادہ مٹن قیمہ بہت پسند کرتی ہوں
س: آپ کو کوگنگ آتی ہے کیا اچھا بنا سکتی ہیں آپ
ج:جی کوشش کرتی ہوں اچھا پکانے کی اور زیادہ تر کامیاب ہو جاتی ہوں
س:آج کل جو کام ہو رہا ہے آپ کے خیا ل میں اس میں کچھ تبدیلی ہونی
ج: جی ویسے تو یوگا کے حوالے سے بہت اچھا کام ہو رہا ہے لیکن لوگوں کی توجہ یوگا کی طرف دلانے کی ضروت ہے کیونکہ آج بھی بہت سارے لوگوں کا خیال ہے کہ یوگا صرف ہندو کرتے ہیں حالانکہ اس کو کرنے میں کوئی ایسی ممانعت نہیں
س:مستقبل میں کیا کرنے کا اردہ ہے
ج: انشااللہ ایک ایسی فیدریشن بنانے کا اردہ ہے جس میں ایک تو لوگوں کو فری یوگا ٹریننگ دے سکوں تاکہ ہر کوئی آسانی سے یوگا کی ٹریننگ لے سکے
س: ایسی خوہش جو پوری نہ ہو سکی ہو
ج: اللہ نے بہت نواز رکھا ہے ،ایک ایسا ادرہ بنانے کی خواہش ہے جس میں میاں بیوی کو شادی شدہ زندگی گزارنے کی ٹریننگ دی جائے۔اور بتایا جائے کہ میاں بیوی کے تعلقات کس طرح خوشگوار رہ سکتے ہیں
س:آپ اپنے کا م سے مطمئن ہیں
ج: جی ہاں کافی حد تک
س:اگر آپ کو پاکستان کا وزیرِاعظم بنا دیا جائے تو کیا کریں گی
ج: پرائمری تعلیم کی طرح یوگا کی مفت تعلیم کروں گی تاکہ ہر کوئی یوگا سے فائدہ حاصل کر سکے
س: کوئی ایسی شخصیت جس سے آپ بہت متاثرہیں
ج: مریم نواز شریف صاحبہ سے
ایک پاکستانی ہونے کے ناطے قوم کو کیا پیغام دینا چاہیں کی
ج : سب سے محبت اور دوستی سے رہیں خوشیاں بانٹیں
نمائندہ : آپ کا بہت بہت شکریہ آپ نے اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت ہمیں دیا
حنا: جی آپ کا بھی بہت شکریہ آپ نے مجھے اپنے خیالات کے اظہار کا موقع فراہم کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *