میونسپل جناح لائبریری ہال ،منڈی بہاؤالدین میں زیرِ صدارت محترمہ حمیدہ وحیدالدین، صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب اجلاس

،منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر رانا محمد نعیم سے)میونسپل جناح لائبریری ہال ،منڈی بہاؤالدین میں زیرِ صدارت محترمہ حمیدہ وحیدالدین، صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب ایک اجلاس منعقد ہوا۔جلاس میں میونسپل کمیٹی کے ایک سال مکمل ہونے پر ترقیاتی منصوبہ جات اور دیگر شعبہ جات کی کارکردگی زیر غور لائی گئی۔ اجلاس میں حاجی محمد ناصر چیئرمین بلدیہ اور رانا محمد سرفراز وائس چیئرمین بلدیہ، انصر محمود ساہی چیف آفیسر، میونسپل کمیٹی منڈی بہاؤالدین ،افسران میونسپل کمیٹی منڈی بہاؤالدین، معزز کونسلر صاحبان /چیئرمین ہائے سب کمیٹیز نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا ۔تلاوت کے بعدسب سے پہلے سکندرِ اعظم باجوہ (مرحوم) کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔اجلاس میں ذیل فیصلہ جات کیے گئے۔۱۔ 2016-17کے ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل کو رواں ماہ کے آخر تک یقینی بنایا جائے اور 2017-18کے منصوبہ جات بھی ٹائم پیریڈ کے مطابق مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جائے۔ اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ جو ٹھیکیداران یکم فروری تک کام مکمل نہ کریں ان کے ٹینڈرز منسوخ کر دیئے جائیں۔ ۲۔ جنرل بس سٹینڈ کے بقیہ کام کو مکمل کرنے کیلئے نیا ٹینڈر لگا کر مکمل کیا جائے۔۳۔ بنک روڈ کے بقیہ کام کیلئے بھی نیا ٹینڈر لگا کر اس کو مکمل کیا جائے اور فروری کے دوسرے ہفتہ میں افتتاح کے انتظامات کوحتمی شکل دی جائے۔۴۔ انڈور سپورٹس اسٹیڈیم کے فرش کی تعمیر کیلئے لکڑی کا فرش بچھانے ، دیوار کی تعمیر اور بقیہ کام کو مکمل کیا جائے۔ اور فروری کے دوسرے ہفتہ میں اس کے افتتاح کے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔۵۔ محترمہ نے کہا کہ چونکہ صفائی میونسپل کمیٹی کے فرائض میں سے سب سے بڑا فریضہ ہے۔اور سب سے زائد شکایات بھی صفائی کے متعلق ہی موصول ہوتی ہیں۔ اس لیے صفائی کے شعبہ میں بہتری کے لیے فوری طور پر 15عدد ہتھ ریڑھیا ں اور 15عدد ریڑھی ٹاپے خرید کرنے کے انتظامات مکمل کئے جائیں۔ نیز عوام کو صفائی کے متعلق آگاہی دینے کیلئے بھی پروگرام تشکیل دیا جائے کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر صفائی کے نظام میں بہتری نہ لائی جاسکتی ہے۔۶۔ عید گاہ کے بقیہ کام کیلئے10-15لاکھ روپے لگانا پڑیں تو اس کو فوری طور پر ٹینڈر کیا جائے اور فروری کے دوسرے ہفتہ میں افتتاح کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔۷۔ محترمہ صو نے چیرمین بلدیہ حاجی محمد ناصر کو ہدایت فرمائی کہ نادرا دفتر کی واپسی کیلئے ڈائریکٹر جنرل (نادرا) کو مراسلہ تحریر کیا جائے تاکہ دیہی آبادی اور بالخصوص شہر ی آبادی کو کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔آخر میں محترمہ حمیدہ وحیدالدین صاحبہ ، صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب نے تمام ممبران اور افسران کا شکریہ ادا کیا اور شرکاء اجلاس کو ہدایت کی کہ اجلاس میں کیے گئے فیصلہ جات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *