منڈی بہاوالدین روشن مستقبل کے خواب سجائے یورپ جانے والے پاکستانی افراد کی گاڑی یونان کے شہر کوالا کے قریب کھائی میں جا گری۔

منڈی بہاوالدین (بیورو چیف فیصل محمود سے)حادثہ کے نتیجہ میں 4پاکستانی نوجوان جابحق ہو گئے جابحق ہونے والے نوجوانوں میں سے آصف شاہ ولد لعل شاہ اور علی رضا ولد ظہور احمد کا تعلق منڈی بہاوالدین کے علاقہ بادشاہ پور سے تھا۔جبکہ دو افراد کی میتوں کی شناخت تا حال نہ ہو سکی ، گاڑی میں بادشاہ پور کے چار نوجوان سوار تھے ۔جابحق ہونے والے نوجوانوں کیساتھ بادشاہ پور کے دو اور نوجوان عاصم اور شمریز بھی سوار تھے ۔نوجوانوں کو کچھ روز قبل چوٹ دھیراں کے انسانی اسمگلر فیض احمد نے غیر قانونی طریقے سے یورپ پہنچانے کے لیے بھیجا تھا نوجوانوں کوانسانی اسمگلر نے پاکستان اور ترکی کا بارڈر غیر قانونی طریقے سے کراس کروا کے یونان داخل کروایا تھا۔یونان پولیس کے روکنے پر گاڑی ڈرائیور نے فرا ر ہونے کی کوشش کی تیز رفتاری کے باعث گاڑی کھائی میں گر گئی۔جابحق افراد کی نعشیں یونان کے شہر کوالا کے اسپتال میں پہنچا دی گئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *