منڈی بہاوالدینڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں انسانیت کی تذلیل

منڈی بہاوالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر رانا محمد نعیم سے)ڈ سٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں انسانیت کی تذلیل،مسیحاکی غفلت سے ڈلیوری کے دوران نومولودکی دونوں ٹانگیں اوربازوٹوٹ گئے،بچے کی حالت تشویشناک،چلڈرن ہسپتال لاہورنے بچے کے ٹانگوں اوربازوں پرپلسترچڑھادیا،والدین کاڈی ایچ کیوہسپتال کے خلاف شدیداحتجاج،گھرمیں برتن توٹ جاتے ہیں کیاہوااگربچے کے ساتھ ایساہوگیا،لیبرروم عملہ کاجواب،میڈیاکودوران کوریج ڈاکٹراورسیکورٹی عملہ کی جانب سے دھکے دینے اوربدتمیزی پرضلع صحافیوں کاپریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ،منڈی بہاوالدین کے نواحی گاؤں پانڈووال کے رہائشی خاتون کوڈلیوری کیلئے 3جنوری ڈی ایچ کیوہسپتال لایاگیا،لیبرروم میں مسیحاکی غفلت اورلاپرواہی سے دوران ڈلیوری نومولودبچے کے دونوں بازواورٹانگیں ٹوٹ گئیں،جسکاوالدین کوعلم نہیں ہوسکا،گھرواپس آنے پربچے کے متاثرہ اعضاء پرسوج گئے والدین بچے کولیکرچلڈرن ہسپتال لاہورپہنچے جہاں انکشاف ہواکہ بچے کے اعضاء دوران ڈلیوری ٹوٹ گئے ہیں جس پرڈاکٹروں نے بچے کے دونوں بازواورٹانگوں پرپلسترچڑھادیا،والدین بچے کولیکرجب احتجاج کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال منڈی بہاوالدین پہنچے جہاں لیبررو م کے عملہ کاکہناتھاکہ کیاہوابچے کے اعضاء ٹوٹے ہیں گھرمیں برتن بھی ٹوٹ جاتے ہیں،میڈیاکے رپورٹرجب کوریج کیلئے ہسپتا ل پہنچے توڈاکٹرنے بدتمیزی کرتے ہوئے ہراساں کیااورسیکورٹی عملہ سے دھکے دلوائے،پریس کلب اورالیکڑانک میڈیاکی کال ضلع بھرکے صحافیوں نے پریس کلب کے باہرڈاکٹراورعمل​ہ کی بدسلوکی کے خلاف شدیداحتجاج کیااورواقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی،متاثرہ بچے کے والدکاکہناتھاکہ انکے ساتھ ظلم ہواہے،اسکی بیوی کاآپریشن تجویزکیاگیاتھال​یکن لیبرروم میں نارمل ڈلیوری کرنے کی کوشش سے اسکے بچے کے اعضاء متاثرہوئے ہیں، حکومت پنجاب ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کرے اوربچے کاسرکاری طورپرعلاج کروایاجائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *