منڈی بہائوالدین پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب فری علاج

منڈی بہائوالدین(ڈویژنل چیف رپورٹر رانا محمد نعیم سے) پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے زاہد محمود گوندل شہید پولیس لائن منڈی بہائوالدین میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختار، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر لیاقت علی، ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل اعوان اور ڈاکٹر حافظ افتخار ، ڈاکٹر محمد صغیر ، ڈاکٹر عمر سلطان اور ڈاکٹر مدیحہ کی زیر نگرانی پولیس افسران و ملازمان کے لئے آج سے تین دن کے لئے سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں تمام پولیس افسران و ملازمان کی شوگر، بلڈپریشر، ہیپاٹائٹس بی سی ، ایڈز، ملیریا، دمہ اور ٹی بی کی سکریننگ کی جارہی ہے اور ویکسینیشن لگائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ کیمپ میں بیماریوں سے بچنے کے لئے مفید مشورے دیے جارہے ہیں اور ٹیسٹ میں بیماری نکلنے کی صورت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فری علاج معالجہ کیا جائیگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *