منڈی بہاؤالدین تھانہ کھٹیالہ شیخاں کے نواحی گاوں میانوال رانجھا کا نہم کلاس کا طالب علم ذیشان آج سے بارہ روز قبل نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا

منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر رانا محمد نعیم سے)منڈی بہاؤالدین تھانہ کھٹیالہ شیخاں کے نواحی گاوں میانوال رانجھا کا نہم کلاس کا طالب علم ذیشان آج سے بارہ روز قبل نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ۔جس پر متعلقہ تھانہ کٹھیالہ شیخاں کو مغوی کے والد کی طرف سے درخواست دی گئی جس پر پولیس تھانہ کٹھیالہ شیخاں نے مقدمہ نمبر 462/17 بجرم 365 درج کرلیا ۔اندراج مقدمہ کے بعد متعلقہ تفتیشی آفیسر نے مغوی کے والد جو ایک دیہاڑی دار مزدور ہے کو کہا کہ تم کسی کو پیسے دے کر ڈاٹا نکلوا لیں ۔جس پر مزدور نے ایک اہل کار کو پیسے دے کر ڈاٹا نکلوایا جو پولیس کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔پولیس نے اس کیس کو سرد خانہ کی نذر کردیا ۔ اس صورت حال پر ہیومن رائٹس پروٹیکشن فاونڈیشن پاکستان کے چئیرمین محمد یوسف بدر نے اعلی حکام سے اس کو سنجیدگی سے لینے کا مطالبہ کیا اور پولیس تھانہ کٹھیالہ شیخاں کی روائتی بے حسی پر آواز بلند کی جس پر اتنا اثر ہوا کہ متعلقہ ایس ایچ او مدعی کے گھر پہنچ کر وہی ڈاٹا لیتا ہے جو مغوی بچے کے والد نے رشوت دے کر لیا تھا ۔اس صورتحال میں ہیومن رائٹس پروٹیکشن فاونڈیشن پاکستان نے اس پولیس تھانہ کٹھیالہ شیخاں کی قابل مذمت روائتی ٹال مٹول کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سے پرزور مطالبہ کیا کہ مغوی بچے کی بازیابی کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں ۔یادرہے کہ اسی ضمن میں گذشتہ روز ہیومن رائٹس پروٹیکشن فاونڈیشن کے ایک وفد نے مغوی کے والد کو لیکر ایک بچہ جو بازیاب ہوکر گھر آیا ہے ۔موضع حسن عثمان طیب کے گھر گئے حالات دریافت کئے ۔اس وفد میں مبشر مخدوم ۔ضیاء اللہ بھٹہ ایڈووکیٹ ۔امداد اللہ بھٹہ شامل تھے ۔اس صورتحال میں ہیومن رائٹس پروٹیکشن نے منڈی بہاؤالدین سے اغواء ہونے والے بچوں اور پولیس کی سرد مہری پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اسی ضمن میں ہیومن رائٹس پروٹیکشن نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنے سینئر وکلاء کا پینل تشکیل دے دیا ہے جس کی سربراہی لاہور ہائیکورٹ بار کے ہیومن رائٹس کے جنرل سیکرٹری میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ اور شاید نذیر جاڑہ کریں گے ۔ یوسف بدر نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ ہم مغوی بچے کی بازیابی کے لئے ہرفورم پر آواز بلند کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *