منشیات فروشوں سے شراب و چرس کی بھاری مقدار برآمد کارروائیاں کمالیہ اور شور کوٹ پولیس نے کیں، تینوں ملزمان سے تفتیش شروع

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ ڈپٹی بیورو چیف اجمل اعوان سے) پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کمالیہ کے اہلکاروں نے مخبر کی اطلاع پر موضع ویروآنہ میں چھاپہ مارا جس کے دوران منشیات فروش شاہد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزم سے شراب کی متعدد بوتلیں برآمد ہوئیں ۔ علاوہ ازیں تھانہ شور کوٹ کے اہلکاروں نے نواں لاہور کے ابرار اور نواں شہر کے جاوید کی تلاشی لی تو ان سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی جس پر دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *