مصطفی کمال کیخلاف گورنر سندھ نے جھوٹ کاسہارالیا ۔الطاف شاہد

مادر وطن اوردفاعی اداروں کیخلاف زہرافشانی کرنیوالے ایک پیج پر ہیں

پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدرچودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال کیخلاف گورنر سندھ کاپروپیگنڈا جھوٹ کاپلنداہے ،عشرت العباد نے جھوٹ سہارا لیا ۔عشرت العباد کی مصطفی کمال کیخلاف حالیہ ہرزہ سرائی اورموصوف کی غداروں کیلئے سہولت کار ی پرسخت ایکشن لیا جائے ۔مادر وطن اوردفاعی اداروں کیخلاف زہرافشانی کرنیوالے ایک پیج پر ہیں،ان کامحاسبہ کرناہوگا۔ مصطفی کمال نے موروثی سیاست کاسومنات پاش پاش کردیا۔۔پاکستان کی مضبوطی اورتعمیروترقی کاراستہ نظریاتی سیاست سے ہوکرجاتا ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون کافلسفہ سیاست اورفلسفہ خدمت قابل فخراورقابل تقلید ہے ۔ افراد کی بجائے ریاست کی مضبوطی سے امن کی بحالی کاخواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔اگر ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ہوتی توکسی شرپسندٹولے کومادر وطن کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے اوردشمن ملک کے گیت گانے کی جرآت نہ ہوتی ۔غداروں اورسہولت کاروں کی سرکوبی کیلئے ریاست کی رِٹ اورقانون کی طاقت منواناہوگی ۔وہ پاک سرزمین پارٹی کے اہم تنظیمی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پاکستان میں رائج گلے سڑے نظام کے ہوتے ہوئے عام پاکستانیوں کی حالت زارنہیں بدلے گی ۔باریاں طے کرکے کھیلنے اورایک دوسرے کواحتساب سے بچانے کیلئے یاریاں نبھانے والے عام آدمی کو کسی قیمت پر برسراقتدارنہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورپاکستانیوں کیخلاف دوسرمایہ دارسیاسی خاندانوں کے اس گٹھ جوڑ کی تدفین کیلئے گہرا گڑھا کھودناہوگاورنہ عوام زندہ درگورہوتے رہیں گے۔ جولوگ عوام کی بجائے ایک دوسرے کاسہارابنے ہوئے ہیں انہیں اس کاخمیازہ بھگتناپڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ وطن فروش عناصر کے ساتھ ہمدردیاں وطن اور عوام دشمنی کے زمرے میں آتی ہیں۔ بھارت کے بھگت پاکستان کوتخت مشق بنائے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان عناصر کی پاکستانیت پرکسی کواعتماد نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی بداعتماد ی کے باوجود کچھ لوگ غداروں کوکلین چٹ دے رہے ہیں۔ملک میں ہرطرف بے یقینی اوربے چینی کی کیفیت ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے منتخب ہونیوالے کچھ لوگ تقریباً ہرحکومت کے اتحادی رہے مگرانہوں نے عوام کی ویلفیئر کیلئے ایک دھیلے کاکام نہیں کیا ۔

اظہر سعید
شعبہ نشرواشاعت
pak7sarzameen@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *