لگتا ہےعمران اور جہانگیر ترین کے فیصلے میں بھی مجھے نا اہل کیا جائیگا’ : سابق وزیراعظم

اسلام آباد: (سٹاف رپورٹر) سابق وزیرا عظم نواز شریف کا کہنا ہے لگتا ہے عمران خان اور جہانگیر ترین کے فیصلے میں بھی مجھے نا اہل کیا جائیگا۔
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر قانونی ٹیم سے مشاورت کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف نے جاری مقدمات اور لندن روانگی سے متعلق بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کلثوم نواز سے ملنے لندن جانا ہے، ایک نرس بھی ساتھ لے کر جانی ہے۔ انہوں نے قانونی ٹیم کو ہدایت کہ ہائیکورٹ ریفرنسز یکجا کرنے کے معاملے پر جو فیصلہ بھی دے، استثنی کی درخواستوں پر فیصلہ لیا جائے، ملک کا وزیراعظم رہا لیکن کس طرح یہاں بٹھا دیا گیا۔ خواجہ حارث نے تجویز دی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ پہلے آنے دیں، امید ہے احتساب عدالت آج استثنی کی درخواست پر بھی فیصلہ دے دے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *