لدھیوالا وڑائچ:مہندی کی تقریب پر چھاپہ ،باپ بیٹا گرفتار تماش بین فرار ،معزز شخصیت کے فون پر ملزمان کو چھوڑنا مجبوری تھی ،سب انسپکٹر

لدھیوالہ وڑائچ(اسہیل احمد جٹ سے ) مہندی کی تقریب پر پولیس کا چھاپہ ،باپ بیٹا گرفتار‘ متعدد افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔وائس آف سوسائٹی نیوز کے مطابق کوٹ اسحاق کے رہائشی سلطان کے بیٹے اختر کی مہندی کی تقریب میں شراب کے نشہ میں دھت تماش بین رقاصاؤں کے ساتھ ڈانس کرنے میں مصروف تھے کہ عالم چوک پولیس چوکی کے انچارج سب انسپکٹر طفیل میراں نے پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا جس سے بھگدڑ مچ گئی اور تماش بین فرار ہو گئے ،پولیس نے مایوں بیٹھے اختر اور اس کے والدسلطان کو گرفتار کر کے مک مکا کے بعد چھوڑ دیا۔ اس سلسلہ میں چوکی انچارج طفیل میراں کا کہنا تھاکہ معزز شخصیت کے فون پر ملزمان کو چھوڑنا مجبوری تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *