‘قصور واقعے سے عوام کو بہت دکھ ہوا، لوگوں کا پنجاب حکومت سے اعتماد اٹھ چکا’

اسلام آباد: (سٹاف رپورٹر) عمران خان کا کہنا ہے قصور واقعے سے عوام کو بہت دکھ ہوا، مہذب ممالک میں ایسے واقعات کا تدارک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا زینب کے واقعے پر سانحہ اے پی ایس جیسا دکھ ہوا، متاثرین نے چیف جسٹس پاکستان اور آرمی چیف سے انصاف مانگا ہے، لوگوں کا پنجاب حکومت اور پولیس سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ماضی میں بھی ملک میں خطرناک واقعات ہوئے ہیں، عوام نے احتجاج کیا تو پولیس نے میڈیا کے سامنے گولیاں چلائیں۔ انہوں نے کہا پولیس میں سفارش اور رشوت لے کر بھرتیاں کی گئیں، پولیس قانون کے بجائے حکمرانوں کے حکم پر کام کر رہی ہے، ساری قوم نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس کو گولیاں مارتے دیکھا۔ ان کا کہنا تھا لوگ پہلے ہی تکلیف میں تھے اور انہیں سیدھی گولیاں ماری گئیں، شریف برادران نے 19 سال پنجاب میں حکومت کی، ماڈل ٹاؤن متاثرین انصاف کیلئے آج بھی سڑکوں پر ہیں، تمام تقرریاں رائیونڈ سے ہوتی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *