فیس بک پردوستی کرکے نوعمرلڑکوں کے ساتھ ذیادتی کرکے انکی بیلوفلم بنانے والے گینگ کاانکشاف

منڈی بہاوالدین(ڈسٹرکٹ بیوروچیف رانا محمد نعیم سے) فیس بک پردوستی کرکے نوعمرلڑکوں کے ساتھ ذیادتی کرکے انکی بیلوفلم بنانے والے گینگ کاانکشاف،تین طالب علم بچوں کاوالدین کے ساتھ کالج چوک میں ٹائرجلاکراحتجاج​ی مظاہرہ،پولیس کے ساتھ مذاکرات ناکام،ملزمان ذیادتی کرنے کے بعدبچوں سے بھتہ بھی وصول کرتے تھے ،اوربھی بچے اس گینگ کی درندگی کاشکارہوئیے ہیں لیکن وہ خوف اورعزت کی وجہ سے سامنے نہیں آناچاہتے ورثاکی میڈیاسے گفتگو
شہرمیں فیس بک کے ذریعے نوعمرلڑکوں کودوستی کاجھانسہ دیکردعوت دیکرہوٹل میں بلاکرذیادتی کانشانہ بنانے والے گینگ کاانکشاف ہواہے،محلہ گوڑھاکے رہائشی بلال ولدمقصود،تیمورولدریاض،عمیرولدآصف کی روستی گذشتہ تین ماہ سے زاہدگوندل نامی نوجوان کے ساتھ فیس بک پرہوئی جہاں سے ان تینوں دوستوں جن کی عمریں 13سے 14سال کے درمیان ہیں،انہیں دعوت دیکرصدربازارچوک میں واقعہ ایک ہوٹل کے کمرے میں بلوایاگیاجہاں انکے ساتھ اسلحہ کی نوک پرذیادتی کرنے کے بعدانکی بیلوفلم بنائی گئی،اوریہ ملزمان تین ماہ سے ان بچوں سے ویڈیوفیس بک پرڈالنے کی دھمکی دیکربھتہ بھی وصول کررہے تھے،پولیس سٹی تھانہ کی جانب سے کاروائی نہ کرنے پرتینوں بچوں اورانکے ورثانے کالج چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیااورٹائرجلاکر​رودکربلاک کردیا،ان کاکہناتھاکہ انہیں سپریم کورٹ اورآرمی چیف کی جانب سے زینب کیس کانوٹس لینے پرحوصلہ ملااوروہ اپنے والدین کی بے عزتی کی وجہ سے سامنے نہیں آرہے تھے لیکن ملزمان کی جانب سے دھمکیوں اوربلیک میلنگ کاسلسلہ بڑھنے پرانہیں اپنے تحفظ کیلئے سامنے آناپڑاہے،پولیس نے ورثاکے ساتھ مذاکرات کئے جوکامیاب نہیں ہوسکے،مرزابابرنے کہاکہ ہمارے بچوں کے ساتھ ظلم ہواہے اوروہ سپریم کورٹ سے انسانی ہمدردی کے نام پراپیل کرتے ہیں کہ انہیں انصاف دیاجائے اوربااثرملزمان کوگرفتارکیاجائے،پولیس نے ایک بچے بلال کے ساتھ ذیادتی کی ایف آئی آردرج کرلی ہے جبکہ متاثرہ دوطالب علموں نے اپنے مقدمہ کے درج ہونے کامطالبہ کیاہے،بچوں کاکہناہے کہ اوربھی بچے اس گینگ کی درندگی کانشانہ بنے ہیں لیکن وہ عزت کی وجہ سے سامنے آنے سے گریزاں ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *