فلم ”مارکیٹ“ کی شوٹنگ کا 2 روزہ سپیل اختتام پذیر

لاہور(کلچرل رپورٹر)ہدایتکارانجم پرویزکی فلم مارکیٹ کی شوٹنگ کادوروزہ سپیل اختتام پذیرہوگیاجس کےلئے ایورنیوسٹوڈیوکی چھت پرسیٹ لگایاگیاتھا۔شوٹنگ میں اداکارمعمررانا،ماہی خان ،سکندرخان اورچالیس کے قریب ایکسٹراگرلزنے حصہ لیا۔انجم پرویزکاکہناتھاکہ فلم تکمیل کے آخری مراحل میںہے جس کے ٹاکی سین شوٹ ہوچکے ہیں ۔اب دوگیتوں کی فلمبندی باقی ہے جنہیں بہت جلدپکچرائزکرلیاجائے گا۔ پوسٹ پروڈکشن مکمل ہونے کے بعدنمائش کی تاریخ کااعلان کیاجائےگا۔انکاکہناتھاکہ یہ بازارحسن پرمبنی فلم ہے جس میںفنکاروںنے بہترین اداکاری کامظاہرہ کیاہے ۔میں پرامیدہوں کہ فلم بین اسے پسندکریںگے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *