جی ٹی روڈ پر نواب چوک کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹرالے کے نیچے جا گھسی

گوجرانوالہ(ڈویژنل بیوروچیف عبدالوحید مغل سے) جی ٹی روڈ پر نواب چوک کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹرالے کے نیچے جا گھسی دو افراد پرموقع پر جا بحق ڈرائیور ہسپتال میں دم توڑ گیا حادثہ کا شکار ہونے والی کار سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں تھانہ اروپ پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر نواب چوک کے قریب گجرات جانیوالی کار نمبرSTR60 تیزرفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر ٹرالر کے نیچے گھس گئی جس سے کار میں سوار انور خان ولد غلام سرور ساکن کوٹلہ ارب علی خان ذیشان ولد محمد دین ساکن گجرات موقع پر جابحق ہو گئے جبکہ کار ڈرائیور حسنین مرزا ہسپتال میں طبی امداد ملنے سے قبل دم توڑ گیا ریسکیو 1122 کی ٹیم نے حادثہ میں جابحق ہونے والوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا جہاں پر اروپ پولیس نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لئے ورثا کے حوالے کر دیا پولیس کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والی کار سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں ہیں ذرائع کے مطابق جابحق ہونے والوں نے شراب پی رکھی تھی گاڑی کی ریس اچانک ذیادہ ہونے سے حادثہ پیش آیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *