جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختاراور ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے ضلع بھر میں نکالے جانے والے جلوس کے سیکورٹی انتظامات چیک کئے

منڈی بہائوالدین (ڈویژنل چیف رپورٹر رانا محمد نعیم سے )جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختاراور ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے ضلع بھر میں نکالے جانے والے جلوس کے سیکورٹی انتظامات چیک کئے۔ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور قیدیوں میں کھانا اور مٹھائی تقسیم کی ۔ ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور جشن عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں مریضوں میں کھانا ، پھل اور مٹھائیاں تقسیم کی مریضوں کا حال دریافت کیا ۔ نماز جمعہ کی سیکورٹی ڈیوٹی چیک کرنے کے بعد اور نماز جمعہ کے اختتام پذیر ہونے کے بعد پولیس لائن میں کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختار نے پولیس لائن میں افسران و ملازمان کے ساتھ مل کر کھانا کھایا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *