تھانہ میانی کے علاقہ اسلام پورہ موڑ پر پیپلز پارٹی کے راہنماء سہیل ریاض گوندل کے گھر پر مصلح افراد کی فائرنگ 2 افراد جاں بحق ملزمان فرار

منڈی بہاوالدین (بیورو چیف فیصل محمود سے) آج شام اسلام پورہ موڑ کے رہائشی پیپلز پارٹی کے سرگرم راہنماء سہیل ریاض گوندل کے گھر پر مصلح افراد نے حملہ کر دیا جب سہیل ریاض گوندل اہنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی بیٹھک میں بیٹھے تھے اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں سہیل ریاض گوندل محفوظ جبکہ ان کے دو ساتھی 33 سالہ حسنات گوندل اور 28 سالہ مبین موقع پر جانبحق ہو گئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ملک وال موقع پر پہنچ گئی تاہم جائے وقوعہ تھانہ میانی کی حدود تھی جس پر پولیس نے فوری طور پر نعشوں کو ٹی ایچ کیو ملک وال منتقل کر دیا دونوں اضلاع کی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی پولیس ترجمان نے بتایا ایک سال قبل ملک وال سول کورٹس میں قتل ہوا تھا جس کا مقدمہ نمبر 555 تھانہ ملک وال میں درج ہے یہ اسی رنجش کا شاخسانہ ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *