اینٹی کرپشن کا چھاپہ :تھانیدا ر رشوت لینے پر رنگے ہاتھوں گرفتار نصر اﷲ وڑائچ کو دس ہزار رشوت لیتے ہوئے پکڑ کر حوالات بند کردیا گیا

گوجرانوالہ(سہیل عباس جٹ سے )جوڈیشل مجسٹریٹ کی معیت میں اینٹی کرپشن کی ٹیم نے تھانہ واہنڈو پر چھاپہ مار کر تھانیدا ر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ وائس آف سوسائٹی نیوز کے مطابق واہنڈو کے رہائشی نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمد الیاس گل کو درخواست دی کہ تھانیدا ر نصر اﷲ وڑائچ اسے بلیک میل کرکے 10ہزار روپے رشوت مانگ رہا ہے ، جس کا کہنا ہے کہ اگر رقم ادا نہ کی گئی تو وہ اسے جھوٹے مقدمات میں پھنسا دے گا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی منظوری سے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا صبغت اﷲ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن احسان اﷲ پر مشتمل ٹیم نے چھاپہ مار کر تھانیدا ر نصر اﷲ وڑائچ کو دس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر تھانہ سول لائنز کی حوالات میں بند کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *