اہلسنت میں قیادت کی کوئی لڑائی نہیں.:اشرف آصف جلالی

لا ہور (نبیلہ اکبر سے )تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے ولادتِ خاتم النبین ؐکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان عید میلاد النبی ؐ کا فیضان ہے ۔ 12ربیع الاول کائنات کے سب سے بڑے انقلاب کا دن ہے ،اہلسنت میں قیادت کی کوئی لڑائی نہیں، اپنے عہدے کو یوں قربان کرنا چاہتا ہوں کہ صرف تحریک لبیک ہی کو نہیں بلکہ تمام اہلسنت کو متحد کرنا چاہتا ہوں۔پاکستان بھر کے سرکردہ 60رکنی سنی علما ومشائخ کا بورڈ مجھے اور مولانا خادم حسین رضوی کو طلب کرے اگر وہ مجھے قیادت سے دستبردار ہونے کا حکم دیں گے تو میں ان 60علما و مشائخ کو تحریک لبیک یا رسول اللہ کی مجلس شوریٰ قرار دے کر اپنا استعفیٰ ان کے سپرد کردونگا ۔انہوں نے کہا اگر چیئرمین شپ کا عہدہ چھوڑنے سے تمام اہلسنت متحد ہو جائے تو میرا اس سے بڑا اور کیا عہدہ ہو گا جہاں تک تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور تحفظ ختم نبوتﷺ کی بات ہے تو یہ جدو جہد میں عہدے کے بغیر بھی آخری سانس تک جاری رکھوں گا۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی موریشس روانہ ہوگئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *