آبی تنازع ، بھارت مسئلے کے حل میں رکاوٹ بن گیا

اسلام آباد(24 ںیوز) بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا ، پاکستان کے ساتھ آبی تنازعہ کے حل میں رکاوٹ بن گیا(pak india water) ، عالمی بینک کے ہیڈ کوارٹر میں پاک بھارت مذاکرات ناکام ، بھارت نے ورلڈ بینک کی تجاویز بھی ماننے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اکھنڈ ہندو بنیا پاکستان کو بنجر بنانے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے ، کبھی پاکستانی دریاؤں کا پانی بند کرتا تو کبھی متنازع ڈیم بنانا شروع کرتا ہے ، مودی سرکار کی پاکستان کے خلاف سازشیں اور ہٹ دھرمی جاری ہے۔نیویارک میں ورلڈ بینک کے ہیڈ کوارٹرز میں پاک بھارت سیکرٹری سطح کے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ، آبی تنازع حل کرنے کیلئے پیش کردہ کسی ایک آپشن پر بھی اتفاق نہ کیا۔بھارت نے کشن گنگا ، رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ کی تعمیر پر پاکستان کے تحفظات دور نہ کیے۔ذرائع نے بتایا کہ پاک بھارت آبی تنازع حل کرنے کیلئے فورم کے چناؤ پر اتفاق نہ کر سکے اور بھارت نے ورلڈ بینک کی جانب سے دی گئی تجاویز بھی ماننے سے انکار کر دیا۔دوسری طرف مودی کل دنیا کے دوسرے بڑے سردار سرور ڈیم کا افتتاح کریں گے ، کل مودی کی سالگرہ بھی ہے ، ڈیم کا سنگ بنیاد سابق وزیراعظم جواہر لعل نہرو نے 1956 میں رکھا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *