آپس میں بات کرنے پرلڑکی اورمنگیترقتل دونوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں

گھوٹکی(نوید عامر سے) آپس میں بات کرنے پر ماموں نے بھانجی اوراس کے منگیترکو قتل کردیا.گھوٹکی کے نواحی گاؤں ننی واہی کی رہائشی نذیراں اپنے منگیترشاہد سے بات کررہی تھی کہ ماموں نے دیکھ لیا۔ دونوں کو ساتھ دیکھ کر اسے غصہ آگیا اور اس نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نذیراں اور شاہد منگیتر ہونے کے علاوہ آپس میں کزن بھی تھے، لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو نذیراں کے ماموں ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *